ایس پی فیصل سلیم کی ہدایات کے تحت پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی کاروائیاں جاری رہیں۔ پٹرولنگ پوسٹ بیور کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حیدر علی نے کہوٹہ میں چالان کارروائی کے دوران بلال حسین ولد محمد خلیل کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے تیس بور پستول بمعہ چار گولیاں برآمد ہوئیں۔ایک دوسری کارروائی میں محمد عثمان ولد عنصر محمود کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے دو بوتلیں مشکوک شراب برآمد کی گئیں۔ گرفتار شدگان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کہوٹہ میں مقدمات درج کروا دیے گئے۔ یہ کارروائیاں پٹرولنگ پولیس راولپنڈی کی جرائم روکی روک تھام اور عوامی تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔پٹرولنگ پولیس راولپنڈی کی جانب سے عوام کی سلامتی اور خدمت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے اور مقامی شہریوں نے ان کاروائیوں کو سراہا ہے۔ ترجمان شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ قانون کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ملزمان کے خلاف مناسب تفتیش کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
