وزیراعظم یوتھ پروگرام کی گرین یوتھ تحریک کا آئندہ لائحہ

newsdesk
1 Min Read

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے صدرہ برٹش کونسل اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسٹر آصف حسین ڈائریکٹر منصوبہ بندی و ترقی ہیئر ایجوکیشن کمیشن، مسز صدف اکرم ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ایچ ای سی، افتخار احمد نان فارمل ایجوکیشن کے سربراہ برٹش کونسل اور ان نقوی پروگرام مینیجر نان فارمل ایجوکیشن برٹش کونسل بھی موجود تھے۔ رکن قومی اسمبلی اور پروگرام کی فوکل پرسن سیدہ آمنہ بتول بھی ملاقات میں شریک رہیں۔ ملاقات میں گرین یوتھ موومنٹ جی وائے ایم کے سلسلے میں آئندہ لائحہ عمل، نوجوانوں کو پائیداری اور موسمیاتی اقدامات کی قیادت سونپنے کے مواقع اور پاکستان کے لیے سبز مستقبل کی تعمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے