وزیر اعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس

newsdesk
2 Min Read

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں کابینہ نے بنوں آپریشن میں شہید ہونے والے میجر عدنان اسلم کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے سہ فریقی حکومتی فریم ورک معاہدے کی توثیق کی، جبکہ دیگر اہم ملکی امور پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سمیت کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی اور زیرِ بحث ایجنڈا پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کابینہ نے بنوں آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عدنان اسلم شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ وزراء نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر کرتی ہے اور ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزارتِ ریلوے کی سفارش پر کابینہ نے ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے سہ فریقی حکومتی فریم ورک معاہدے کی توثیق کی۔ کابینہ نے اس معاہدے کو علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اسٹریٹیجک سنگِ میل قرار دیا۔

اجلاس میں ملک کے دیگر اہم معاملات پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور متعلقہ نکات پر بات چیت ہوئی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے