سال اول طالبات کے لیے کالج اورینٹیشن سیشن

newsdesk
2 Min Read
Copy of Copy of Copy of Copy of ut Time - 1

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں سال اول کی طالبات کے لیے ایک اورینٹیشن سیشن منعقد کیا گیا جس کا مقصد طالبات کو کالج کی فیکلٹی، پالیسیز اور تعلیمی و ہم نصابی مواقع سے متعارف کرانا تھا۔

تقریب کا آغاز کالج کے پیشہ ورانہ تعارفی ویڈیو اور ملٹی میڈیا پریزنٹیشن سے ہوا جس میں ادارے کی تاریخ، مشن اور اقدار کو اجاگر کیا گیا اور کالج کے کلچر بارے جامع معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر طالبات کو کالج کے تعلیمی تقاضوں اور دستیاب سہولتوں کا عمومی جائزہ بھی دیا گیا۔

فیکلٹی اور عملے کا باقاعدہ تعارف کرایا گیا اور ان کی تعلیمی قابلیت، تجربات اور شعبہ جاتی مہارتوں پر روشنی ڈالی گئی تاکہ طالبات کو تدریسی عمل سے متعلق اعتماد فراہم کیا جا سکے۔ کالج انتظامیہ نے طالبات کے لیے تعلیمی رہنمائی اور سپورٹ سروسز کے بارے میں بھی آگاہی دی۔

طلبہ کو کالج میں دستیاب مختلف تعلیمی پروگرامز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں جن میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، آئی سی ایس، ہیومینٹیز اور جنرل سائنس شامل ہیں۔ ہر شعبے کے نصابی ڈھانچے اور متوقع کیریئر مواقع کا خلاصہ بھی پیش کیا گیا۔

اورینٹیشن کے دوران غیر نصابی سرگرمیوں، کھیلوں کی سہولیات اور ہم نصابی پروگرامز کی تفصیلات بھی شیئر کی گئیں تاکہ طالبات اپنی تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ ذاتی و سماجی صلاحیتوں کو بھی فروغ دے سکیں۔ کالج انتظامیہ نے مختلف کلبز اور مقابلوں میں شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب میں حاضری کی پالیسی، امتحانی طریقہ کار اور دیگر ضوابط کے بارے میں بھی واضح ہدایات دی گئیں تاکہ طالبات تعلیمی ضوابط اور توقعات سے بخوبی واقف ہوں۔ پروگرام کے اختتام پر طالبات نے سیشن کو اپنے تعلیمی سفر کے لیے رہنما قرار دیتے ہوئے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

گورنمنٹ کالج ایف بلاک راولپنڈی میں یوم دفاع کی تقریب

 

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے