پاکستان ریڈ کریسنٹ کی سیلاب متاثرین کے لیے ایمرجنسی اپیل

newsdesk
1 Min Read

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے سیلاب سے متاثرہ کمیونیٹیز کی فوری مدد کے لیے ایک ایمرجنسی اپیل شروع کر دی ہے، جس کے سلسلے میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (IFRC) نے 17 ملین سوئس فرانکس کی امدادی اپیل کا اعلان کیا ہے تاکہ ریلیف آپریشنز کو تیزی سے بڑھایا جا سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے IFRC پاکستان کے ہیڈ آف ڈیلیگیشن، فرید عبدالکادر نے اس سال کے سیلابوں کے تباہ کن اثرات کی جانب توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ ہزاروں افراد اپنی جانوں، گھرانوں اور روزگار سے محروم ہوئے ہیں اور بہت سے خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔

فرید عبدالکادر نے بتایا کہ IFRC نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی امدادی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے 17 ملین سوئس فرانکس کی ایمرجنسی اپیل لانچ کر دی ہے، جس کا مقصد متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور معاونت کی فراہمی کو وسیع کرنا ہے۔

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اس اپیل کے تحت ریلیف آپریشنز کی وسعت، متاثرین تک امداد کی فراہمی اور دوبارہ بحالی کے اقدامات کو تیز کرنے کی کوششیں کرے گی، جبکہ IFRC کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز ان کارروائیوں کو سہارا دیں گے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے