اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی صدارت میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان اور دیگر شراکت داروں نے HPV ویکسین مہم کے آغاز سے قبل حتمی جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں مہم کی تیاری، نگرانی اور نفاذ کے حوالے سے ٹھوس حکمتِ عملیاں ترتیب دی گئیں۔
اجلاس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان سمیت چھ دیگر نمائندوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور مہم کی جامع تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مہم کی تیاری، مانیٹرنگ اور سپروائزن کے نظام کو موثر بنانے پر خاص توجہ دی گئی تاکہ ویکسینیشن کی کارروائی باقاعدہ اور شفاف انداز میں سرانجام پا سکے۔ شرکاء نے نگرانی کے میکانزم، ڈیٹا کلیکشن اور مہم کے دوران سپروائزری دوروں کی تفصیلات پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ آئندہ حفاظتی ٹیکہ کاری سرگرمیوں اور رابطہ کاری کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا تاکہ مختلف حکومتی اور غیر سرکاری اداروں کے مابین ہم آہنگی قائم رہے۔ اجلاس میں شریک اداروں نے بہتر منصوبہ بندی اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے مہم کے موثر نفاذ کا عزم ظاہر کیا۔
