اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کا شجر کاری مشن اور بیٹیوں کی اہمیت

newsdesk
1 Min Read

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ اور سی ڈی اے کے اشتراک سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ٹریل 7 پر مقامی درختوں کی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف درخت لگا کر ماحول کو سرسبز بنانا ہے بلکہ بیٹیوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

شجرکاری مہم "ایک بیٹی، ایک شجر” کے عنوان سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد معاشرے میں بیٹیوں کے مقام کو اُجاگر کرنا اور لوگوں میں ماحول دوست سوچ کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے اراکین سمیت متعدد افراد نے شرکت کی اور شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

منتظمین کے مطابق اس طرح کے اقدامات نہ صرف شہر کو سرسبز بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ ماحول کے تحفظ اور مستقبل کو پائیدار بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے تمام شرکاء اور سول سوسائٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اسی جذبے کے ساتھ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے