پنجاب میں مقامی خدمات کی بہتری اور پائیداری کے اقدامات

newsdesk
2 Min Read

لاہور میں مقامی حکومتوں کی خدمات کو مزید مضبوط بنانے کے موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں پائیدار حل تلاش کرنے اور مقامی سطح پر بہترین سروسز کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ ورکشاپ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پی ایم ڈی ایف سی اور جی آئی زیڈ کے اشتراک سے مقامی حکومتوں، سرکاری افسران اور مختلف اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ورکشاپ میں بلدیاتی خدمات کو پائیدار بنانے کے لیے نئی حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔ اس دوران سیوریج میں بہتری کے لیے ایک نئی کٹ متعارف کروائی گئی اور مقامی سطح پر کامیاب اقدامات پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے بتایا کہ ای بلنگ سسٹم کے ذریعے ریونیو میں اضافہ اور سروس ڈلیوری میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے اقلیتوں کے شادی رجسٹریشن کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط کے اجرا کا بھی اعلان کیا اور مقامی اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیت دینے پر زور دیا۔

اسپیشل سیکرٹری عائشہ گل نے خواتین کے لیے خصوصی سہولتی مراکز کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خواتین کو اپنی ضروریات کے مطابق خدمات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور صنفی شمولیت کو فروغ ملے گا۔ ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی زاہد عزیز نے مقامی حکومتوں کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء نے مقامی سطح پر پائیدار خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے