راولپنڈی چیمبر کی شاندار شرکت سی ای او سمٹ اسلام آباد میں

newsdesk
1 Min Read

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خالد فاروق قاضی نے سی ای او سمٹ اسلام آباد میں شرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد سی ای او کلب پاکستان اور ورلڈ سی ای او فورم نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

اس موقع پر پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات اور سفارتکاروں کی کہانیوں پر مبنی کتاب ‘100 سی ای اوز اینڈ ڈپلومیٹس آف پاکستان’ کی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب میں سال 2025 کے لیے سی ای او ایوارڈ بھی دیئے گئے، جس میں ملک کی بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبوں سے وابستہ رہنماؤں کو سراہا گیا۔

سی ای او سمٹ کے انعقاد کا مقصد ملک میں کاروباری مواقع کو فروغ دینا اور نئے رحجانات سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ شرکاء نے پاکستان کی معاشی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے