اسلام آباد میں اسکولوں کے اساتذہ کیلئے ایچ پی وی ویکسین شعور بیداری سیشن

newsdesk
1 Min Read

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے جھائی پیگو کے تعاون سے اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسکولوں کے اساتذہ کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس سیشن کا مقصد ایچ پی وی ویکسین اور آئندہ ہونے والی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے بارے میں اساتذہ کو آگاہ کرنا تھا، جو اسلام آباد کے تمام علاقوں میں چلائی جائے گی۔

اس سیشن میں وفاقی نظامتِ تعلیمات، پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی اور معروف مذہبی علما کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے مہم کی کامیابی اور معاشرے میں آگاہی بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ایچ پی وی ویکسین وقت پر دینے سے لڑکیوں کو سروائیکل کینسر کے خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے اساتذہ، تعلیمی اداروں اور علما کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات اور تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ مہم نوجوان لڑکیوں کی صحت کے تحفظ میں کامیاب ثابت ہوگی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے