یورپی یونین کے تعاون اور پی آئی پی ایس کی شراکت سے، یو این ویمن پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی خواتین اور اقلیتی اراکین کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس تربیت کا مقصد نو منتخب اراکین کو پارلیمانی قیادت میں مضبوط بنانے اور پالیسی سازی میں ان کا کردار بہتر بنانا تھا۔
اس پروگرام میں 20 سے زائد خواتین اور اقلیتی اراکین نے شرکت کی۔ انہیں اس بات کی تربیت دی گئی کہ وہ مضبوط اور شفاف قانون سازی کے عمل کو فروغ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون سازی اور حکومتی اقدامات میں تمام شہریوں کی آواز شامل ہو۔ اس اقدام سے خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی مزید بہتر ہوگی اور گورننس میں شمولیت کا خواب حقیقت کے قریب آئے گا۔
یو این ویمن، یورپی یونین اور پی آئی پی ایس کے اس مشترکہ منصوبے نے ایک ایسی راہ ہموار کی ہے جس سے پاکستان میں ایک زیادہ برابر اور جینڈر رسپانسیو معاشرے کے قیام کی امید پیدا ہوئی ہے۔ شرکاء نے اس تربیت سے نہ صرف اپنے پارلیمانی فرائض بہتر طریقے سے انجام دینے کے عملی طریقے سیکھے بلکہ مختلف طبقات کی شمولیت اور نمائندگی کے لیے پختہ عزم کا اظہار بھی کیا۔
