راولپنڈی میں ریلوے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) خالد حسین ایک افسوسناک واقعے میں شہید ہوگئے۔ ان پر مشتبہ افراد نے اس وقت بے دردی سے حملہ کیا، جب انہوں نے ملزمان کو غلط پارکنگ سے روکا تھا۔
خالد حسین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ریلوے پولیس کے ایک شاندار دستے نے شہید افسر کو سلامی پیش کی، جبکہ نماز جنازہ میں ڈی ایس ریلوے، ایس پی ریلوے، دیگر پولیس افسران اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
شہید خالد حسین کی میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
