پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی کارکردگی رپورٹ اگست 2025

newsdesk
2 Min Read

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے اگست 2025ء کے دوران اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق علاقائی سطح پر امن و امان برقرار رکھنے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی، اور شہریوں کی معاونت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی محمد عرفان بٹ کی قیادت میں پولیس نے رواں ماہ میں مجموعی طور پر 85 ایف آئی آر درج کیں جبکہ اسلحہ، چوری شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکل اور شراب بھی برآمد کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک عدد پسٹل، اس کے ساتھ پانچ روند، دو چوری شدہ گاڑیاں، ایک موٹر سائیکل اور ایک لیٹر شراب برآمد کی۔ مزید یہ کہ 43 اشتہاری اور 42 عدالتی مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 30 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے گئے جبکہ غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر 61 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

ایپ چیکنگ کے دوران تقریباً 87,000 افراد اور 340,000 سے زائد گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ دوران سفر مدد کے لیے پیش آنے والے 271 مسافروں کی مدد کی گئی، جن میں ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ چار گمشدہ بچوں کو بازیاب کر کے بحفاظت اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔ شہریوں کو 548 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ کم عمر یا بغیر کاغذات و ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے 3,837 موٹر سائیکلیں بند کی گئیں۔

مزید برآں، پولیس کی جانب سے مختلف پوسٹوں پر کمیونٹی پالیسنگ میٹنگز اور روڈ سیفٹی کی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کلینکس قائم کیے گئے، فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے اور تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں 218 یونٹس خون جمع کیا گیا جسے شہری حلقوں کی جانب سے خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے