گوگل کی جانب سے جی میل صارفین کیلئے سکیورٹی الرٹ

newsdesk
2 Min Read

کیلیفورنیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گوگل نے اپنے جی میل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ایک خطرناک ہیکرز گروپ نے بڑے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنے کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ اس ہیکنگ کے بعد گوگل کے صارفین مزید حملوں کا آسان ہدف بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ سائبر حملے سیلز فورس کے کلاؤڈ پلیٹ فارم میں دراندازی کے بعد سامنے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں گوگل کی سروسز استعمال کرنے والے افراد مزید خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ جی میل اور گوگل کلاؤڈ پر تقریباً ڈھائی ارب صارفین انحصار کرتے ہیں، جنہیں کمپنی نے تلقین کی ہے کہ وہ اپنی سائبر سکیورٹی بڑھائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھیں۔

گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ نے اس سال جون میں ان سائبر حملوں کے بارے میں پہلی بار آگاہ کیا تھا، جبکہ کمپنی نے بعد ازاں اس بات کی تصدیق کی کہ پاسورڈز کے افشا ہونے کی وجہ سے حملہ آور متعدد اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مظبوط بنائیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے