کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کوبلیشن ٹریننگ پر چینی وفد کی خصوصی ملاقات

newsdesk
1 Min Read

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں چین کے وفد کا دورہ، کوبلیشن ٹریننگ پر اہم ملاقات

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ کیا اور یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طبی ماہرین کے ساتھ کوبلیشن ٹریننگ سے متعلق خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے چینی وفد کا پرجوش استقبال کیا اور کہا کہ یہ ملاقات طبی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

چینی وفد نے کوبلیشن کے شعبے میں اپنی مہارت اور تجربات یونیورسٹی کے ماہرین کے ساتھ شیئر کیے، جبکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے پاکستان میں اس جدید ٹیکنالوجی کے مستقبل اور طبی استعمالات پر بات کی۔ دونوں فریقین نے طبی تحقیق اور جدید علاج کی نئی راہوں میں مزید تعاون اور تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف طبی پیشہ ورانہ ترقی کے نئے در وا کرتے ہیں بلکہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کو عملی تعاون کے ذریعے مزید مستحکم بھی کرتے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے