پنجاب تائیکوانڈو اکیڈمی میں انعامات کی تقسیم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

newsdesk
1 Min Read

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر پنجاب تائیکوانڈو اکیڈمی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس تقریب میں مجموعی طور پر 140 لڑکوں اور لڑکیوں نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف درجات کے بیلٹس، سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور اکیڈمی کے کوچز سمیت کھلاڑیوں کے والدین بھی موجود تھے، جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا۔

تقریب کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق بڑھانا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بھی کھلاڑیوں کے عزم و حوصلہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے