پٹرولنگ پولیس راولپنڈی کا فری میڈیکل اور بلڈ ڈونیشن کیمپ

newsdesk
1 Min Read

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر خصوصی فری میڈیکل اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس سے اہلکاروں سمیت عوام الناس نے بھرپور استفادہ کیا۔ یہ کیمپ پٹراہال چکوال میں لگایا گیا، جس میں طبی سہولیات اور خون عطیہ کرنے کا انتظام فراہم کیا گیا۔

اس پروقار تقریب میں ڈی ایس پی پٹرولنگ راجہ شکیل احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بلڈ ڈونیشن کا انتظام سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد کی جانب سے کیا گیا، جس کے ڈائریکٹر آفتاب حسین، ایڈمن مینیجر خضر حیات اور ان کی ٹیم نے خون کے عطیات جمع کیے۔ اس کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 61 خون کے یونٹس جمع ہوئے۔

میڈیکل کیمپ میں چیئرمین روشن ہیلتھ ریسرچ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان ڈاکٹر سید راشد علی، ڈاکٹر محسن عباس، ڈاکٹر محمد کاشف اور ڈاکٹر شعیب قمر نے اپنی خدمات فراہم کیں۔ اس دوران حاضرین اور اہلکاروں نے طبی مشاورت کے ساتھ ضروری ادویات بھی حاصل کیں۔

پٹرولنگ پولیس کے اس اقدام کو عوام نے بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی فلاحی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے