بلوچستان میں ایس ایم ایز کیلئے مالی معاونت اور ترقی

newsdesk
2 Min Read

کوئٹہ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں یورپی یونین کے مالی تعاون سے چلنے والے منصوبے "گراسپ” کے تحت بلوچستان کے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان، میر سر فراز احمد بگٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ بین الاقوامی اداروں اور صوبائی حکومت کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں "گراسپ” پروگرام کی کامیابیاں اور بلوچستان میں اس کے مثبت نتائج کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ منصوبے کے چوتھے مرحلے میں میچنگ گرانٹ چیکس مستحق کاروباروں میں تقسیم کیے گئے ہیں، جس سے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔

تقریب کے دوران مختلف چھوٹے اور درمیانے کاروباروں نے اپنی مصنوعات کی نمائش بھی کی، جس کا مقصد مقامی کاروباری صلاحیت کو اجاگر کرنا اور کاروباری مواقع پیدا کرنا تھا۔ شرکاء نے بلوچستان میں کاروبار دوست ماحول کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ بھی کیا۔

گراسپ منصوبہ بین الاقوامی تجارتی مرکز (آئی ٹی سی)، پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو مالی مدد اور تعاون فراہم کرکے بلوچستان میں معاشی ترقی کے مواقع کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

تقریب میں حکومت، یورپی یونین، آئی ٹی سی اور دیگر شراکت داروں نے بلوچستان کے کاروباروں کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے