سندھ کے ججز کے لیے سائبر کرائم پر تربیتی پروگرام کی جھلکیاں

newsdesk
2 Min Read

سندھ کے ججوں کے لیے سائبر کرائم سے متعلق ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مقصد عدالتی افسران کو جدید ٹیکنالوجی سے لاحق جرائم، ان کی تفتیش اور عدالتی امور سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس تربیت میں سائبر کرائمز کے بنیادی تصورات، تحقیقاتی عمل اور قانونی نکات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پروگرام کے ابتدائی سیشن میں شرکاء کو سائبر کرائم سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کی گئیں، جن میں پاکستان میں عام طور پر پیش آنے والے سائبر کرائمز اور ان کی اقسام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شرکاء کو الیکٹرانک جرائم کی روک تھام اور متعلقہ قوانین (PECA) کے اہم نکات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

دوسرے سیشن میں ایف آئی اے کی تفتیشی کارروائیوں، انویسٹی گیشن افسر کے کردار اور شواہد جمع کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی۔ خاص طور پر اس بات پر بحث کی گئی کہ جن معاملات میں سروس فراہم کرنے والی کمپنی عدالت کی مقامی حدود میں نہ ہو ایسی صورت میں شواہد اکٹھا کرنے کا عمل کیسے انجام دیا جائے۔ اس کے علاوہ گرفتاری اور تلاشی کے مراحل پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

اگلے سیشن میں سائبر کرائمز کے ٹرائل کے طریقہ کار، شواہد کی اہمیت اور عدالتی عمل کے دوران پیش آنے والے مسائل پر تربیت دی گئی۔ خاص طور پر جنسی جرائم سے متعلق مقدمات میں عدالتی افسران کو درپیش چیلنجز پر بھی بحث کی گئی اور انہیں شواہد کے صحیح استعمال اور پیشکش بارے رہنمائی فراہم کی گئی۔

پروگرام کے اختتام پر مسٹر نور محمد کلمتی نے شرکاء سے خطاب کیا اور تربیت کی افادیت کو اجاگر کیا۔ بعد ازاں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ایک مشترکہ گروپ فوٹو بھی کھینچی گئی۔ اس طرح سائبر کرائم کے موضوع پر یہ سرگرمی سندھ کے عدالتی افسران کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کا باعث بنی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے