عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر داپینگ لو نے خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں ادارے کی ٹیمیں مقامی حکام کے تعاون سے طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر داپینگ لو نے متاثرہ عوام کے صحت کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔
عالمی ادارہ صحت پاکستان کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں عوام کی صحت کی ضروریات کا اندازہ لگا رہی ہیں اور فوری طور پر طبی سامان مہیا کر رہی ہیں تاکہ جانوں کو بچایا جا سکے۔ ادارے کی جانب سے صوبائی حکام کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کو صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کی روک تھام اور علاج کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ وبا سے بروقت نمٹا جا سکے۔
