جرمنی میں پاکستانی طلبہ سے سفیر کی ملاقات اور مکالمہ

newsdesk
1 Min Read

پاکستان کی سفیر ثقلین سیداہ نے میونخ میں پاکستانی طلبہ کے اعزازی پروگرام میں شرکت کی، جس کا اہتمام اسٹوڈنٹ ٹریول اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی نے کیا تھا۔ اس تقریب میں اس وقت ان پاکستانی طلبہ کو مدعو کیا گیا تھا جو تعلیمی تبادلہ پروگرام کے تحت میونخ میں موجود ہیں۔

تقریب کے دوران سفیر پاکستان نے طلبہ سے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں گفتگو کی اور ان کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے طلبہ کو بیرون ملک تعلیم اور وہاں کے رہن سہن سے متعلق مفید مشورے بھی دیے اور تعلیم کے شعبے میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔

طلبہ نے بھی اپنے تجربات اور فیوچر پلاننگ سے متعلق بات چیت کی، جس پر سفیر نے ان کی رہنمائی کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سفارتخانے کے اس اقدام کو طلبہ اور تعلیمی حلقوں میں سراہا گیا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے