اقوام متحدہ خواتین پاکستان نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تعاون سے "یوتھ کلائمٹ ایکشن انیشیایٹو” کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس منفرد اقدام میں خاص طور پر نوجوان خواتین اور مقامی کمیونٹی کو مرکزیت دی گئی ہے، تاکہ موسمیاتی مسائل کے حل میں اُن آوازوں کو نمایاں کیا جائے جو سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔
یہ انیشی ایٹو اس بات پر زور دیتا ہے کہ پائیدار مستقبل کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا اور صنفی برابری کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے۔ یوتھ کلائمٹ ایکشن انیشیایٹو نوجوانوں کو اس تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے، تاکہ وہ اپنے خیالات اور منصوبوں کے ذریعے ملک میں مثبت تبدیلی لاسکیں اور موسمیاتی بحرانوں کا مقابلہ کر سکیں۔
اس اقدام کا مقصد معاشرے کے ہر طبقے کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے، اور خصوصی طور پر نوجوان خواتین اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے امید کی جاتی ہے کہ زیادہ مؤثر اور دیرپا حل سامنے آسکیں گے۔ اقوام متحدہ خواتین پاکستان کا کہنا ہے کہ جامع اور صنف پر مبنی ماحولیاتی اقدامات کے بغیر مستقبل کو محفوظ بنانا ممکن نہیں۔
