سینیٹر خلیل طاہر کا امن و بقائے باہمی پر زور

newsdesk
1 Min Read

سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے روم میں ہونے والی بین الاقوامی مسیحی قانون ساز کانفرنس کے دوران امریکہ کے گھریلو پالیسی کونسل کے ڈائریکٹر و صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون وینس ہیلی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی جیو پولیٹیکل مسائل کے حوالے سے جامع گفتگو ہوئی، خاص طور پر پاکستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ انھوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ پاک بھارت تنازعے میں کردار اور مؤقف پر شکریہ ادا کیا، جسے وہاں موجود شرکاء نے بھی سراہا۔ اس موقع پر سینیٹر سندھو کا کہنا تھا کہ امریکی رہنماؤں سے ملاقات نہایت مفید رہی اور اس نے بین الاقوامی مسیحی اقدامات اور قانون سازی سے متعلق مسلسل مکالمے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں امن، بقائے باہمی، بین الثقافتی اور بین المذاہب مکالمے کی ضرورت ہے تاکہ خطے اور عالمی سطح پر ترقی اور قیامِ امن کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے بین الاقوامی فورمز اور مثبت مکالمے سے قومی و عالمی سطح پر ہم آہنگی اور باہمی اشتراک کو فروغ ملتا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے