وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پیج فاؤنڈیشن کا خواتین کی قیادت کے لئے اشتراک

newsdesk
2 Min Read

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پیج فاؤنڈیشن کے درمیان شراکت داری سے پاکستان میں خواتین رہنماؤں کو بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ اقدام کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس تعاون کا مقصد ملک بھر کی دس ہزار خواتین کو قیادت، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کاروبار اور کیریئر ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنا ہے۔

اس نئی مہم "ٹیک دی لیڈ” کی افتتاحی تقریب پارکو گنوور لمیٹڈ میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے نمائندہ رضوان انور ورک، رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم پنجاب نوشین عدنان، پارکو گنوور لمیٹڈ کے سی ای او آصف اقبال اور پیج فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فجر رابعہ پاشا سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

یہ انقلابی پروگرام پی ایم وائی پی، میکسوکسو، پارکو گنوور لمیٹڈ اور ای کارنیل یونیورسٹی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کی خواتین نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق قائدانہ صلاحیتوں اور عملی مہارتوں سے لیس کیا جائے، تاکہ وہ اپنے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔

اس موقع پر رضوان انور ورک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک میں نوجوانوں خصوصاً خواتین کی ترقی کے لیے پُرعزم ہیں اور چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی متحرک قیادت میں وزیراعظم یوتھ پروگرام نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کا عزم ہے کہ پاکستان کی نوجوان خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی رہنمائی کے ذریعے انہیں ملک کے مستقبل کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے