مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی قیادت کے نئے عہدے داروں کا انتخاب ہوگیا ہے، جس کا اعلان مرکزی تربیتی کنونشن کے موقع پر کیا گیا۔ ارسلان کیانی کو ناظمِ اعلیٰ، عبدالروف کو ناظمِ عمومی جبکہ بلال ربانی کو ناظم اطلاعات و نشریات منتخب کیا گیا ہے۔
نو منتخب ناظمِ اعلیٰ ارسلان کیانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایم ایس او ملک میں اسلام کے غلبے اور پاکستان کے استحکام کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ہر میدان میں قائدانہ کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
ارسلان کیانی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو صحابہ کرامؓ اور اسلامی تاریخ کی مثالی شخصیات کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایمان، علم اور بہترین کردار کی پرورش کا مرکز بنانے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
تنظیم کے مطابق، ایم ایس او پاکستان اپنی روایات کے مطابق تعلیمی اداروں میں مثبت، نظریاتی اور تعمیری ماحول کے فروغ کے لیے سرگرم عمل رہے گی۔

شکریہ ❣️
مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان