راولپنڈی چیمبر میں خواتین ایس ایم ایز کی نمائش

newsdesk
1 Min Read

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے زیر اہتمام ایک روزہ خواتین ایس ایم ایز نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین کاروباری شخصیات اور ابھرتے ہوئے برانڈز کو اپنی مصنوعات پیش کرنے اور ان کی فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

نمائش میں پاکستان کی معیشت میں خواتین کی زیر قیادت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے متحرک کردار کو اجاگر کیا گیا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور اپنے اسٹالز پر ملبوسات، ہوم ڈی کور، بیوٹی سیلون، اسکن کیئر، جیولری، جواہرات، بوتیک اور دستکاری جیسی متنوع مصنوعات پیش کیں۔

اس نمائش کو دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نے دورہ کیا اور مہیا کی گئی جدید اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس پروگرام نے نہ صرف خواتین کاروباری شخصیات کو اپنی مصنوعات کی تشہیر کا موقع فراہم کیا بلکہ انہیں ایک دوسرے سے رابطہ، تعاون اور نئے کاروباری مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد دی۔

اس موقع پر عثمان شوکت، خالد فاروق اور قاضی فاروق بھی موجود تھے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے