پاکستانی سفارتخانہ پرتگال کا گیمارش میں کمیونٹی سے ملاقات

newsdesk
1 Min Read

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پرتگال کے تاریخی شہر گیمارائش میں ایک ’’ملاقات و گفتگو‘‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، مقامی سول سوسائٹی کی تنظیموں اور مختلف قومیتوں کے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں سماجی یکجہتی، تعلیم اور تارکین وطن کے مشترکہ مسائل پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد خالد اعجاز نے کمیونٹی کی متحرک سرگرمیوں اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستانی تارکین وطن کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ سفارتخانہ قونصلر خدمات تیز اور موثر انداز میں فراہم کرتا رہے گا۔

تقریب نے شرکاء کو آپس میں خیالات کے تبادلے اور ایک جامع، ہم آہنگ اور معاون معاشرے کی تشکیل کے عزم کی نئی تجدید کا موقع فراہم کیا۔ پاکستانی سفارتخانے نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں مدد ملی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے