ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فرینڈز گروپ کی مکمل کامیابی

newsdesk
2 Min Read

ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فرینڈز گروپ نے مکمل کامیابی حاصل کر لی ہے اور تمام عہدوں پر ان کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ نئے صدر لقمان شاہ، جنرل سیکرٹری نوید الرحمن اور فنانس سیکرٹری محمد پرویز منتخب ہوئے ہیں۔

انتخابی عمل کے دوران مقررہ تاریخ تک صرف فرینڈز گروپ کے امیدواروں نے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ کسی اور گروپ یا آزاد امیدوار نے حصہ نہیں لیا۔ 15 امیدواروں نے گورننگ باڈی کے لیے درخواست دی تھی تاہم احسن اعوان اور نعمان صادق نے بعد میں اپنے کاغذات واپس لے لیے۔ اس طرح باقی امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پائے۔

دیگر کامیاب ہونے والوں میں نائب صدور نوید جمال، غلام مرتضیٰ اور شمس عباسی، سیکرٹری اطلاعات ارشد تنولی اور جائنٹ سیکرٹریز وقاص احمد، طیب خان اور شوکت ملک شامل ہیں۔ گورننگ باڈی کے 13 اراکین بابر ملک، محمد داؤد، سجاد خان، اشفاق تنولی، حمزہ احسان، شکیل احمد، علی تنولی، یاسر محمود عباسی، جہانگیر احمد، ابرار ولی، انیلہ شیخ، عمیر خان اور سلطان احمد بھی بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محبوب الرحمن تنولی جبکہ راحیل سواتی اور قیصر تنولی بطور ممبر اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ اس انتخابی عمل میں فرینڈز گروپ کی بھرپور کامیابی کو صحافتی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے