پاکستان میں ریگولیٹری ڈیجیٹائزیشن میں اہم پیش رفت

newsdesk
2 Min Read

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے اہم اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹو (پی آر ایم آئی) کے تحت ای زفائل پورٹل کے ذریعے الیکٹرانک ڈیٹا شیئرنگ کو ممکن بنانا ہے۔ اس اقدامات سے کارپوریٹ اداروں کے رجسٹریشن اور دیگر ریگولیٹری معاملات میں سہولت، وقت کی بچت اور کاغذی کارروائی میں کمی ممکن ہوگی۔

اس نئے ڈیجیٹل عمل کے تحت ایس ای سی پی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)، پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)، اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ اس سے متعلقہ اداروں کو ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی معلومات براہ راست، اور فوری طور پر ڈیجیٹل انداز میں دستیاب ہوں گی۔

اس سے قبل ایس ای سی پی پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی، پاکستان انجیئنرنگ کونسل، پاکستان سنگل ونڈو، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت متعدد وفاقی و صوبائی اداروں کے ساتھ ڈیجیٹل انضمام کر چکی ہے۔

اس اقدام کی بدولت کمپنی رجسٹریشن، لائسنسنگ اور دیگر ریگولیٹری امور میں بار بار فارم جمع کرانے اور دستی کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں رہے گی، یوں کارپوریٹ سیکٹر کو سہولت اور خدمات تک تیز رسائی ملے گی۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اس اصلاحاتی اقدام سے ادارے کے آن لائن وژن کی عکاسی ہوتی ہے اور کاروباری کمیونٹی کو سہولت فراہم کرتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے