پنجاب میں جدید CFMS سے استغاثہ کی صلاحیت میں اضافہ

newsdesk
2 Min Read

پنجاب میں پراسیکیوشن کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے یونائیٹڈ نیشنز آفس آن ڈرگز اینڈ کرائمز کی جانب سے جدید ترین کیس فلو مینجمنٹ سسٹم (CFMS) پر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد نئے سی ایف ایم ایس کے استعمال اور اس کی افادیت کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کرنا اور انہیں مستقبل کے تربیتی ماہرین کے طور پر تیار کرنا تھا۔

اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس ورکشاپ میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تربیت کے دوران شرکاء کو اپ گریڈ شدہ سی ایف ایم ایس کے مختلف فیچرز جیسے لائن آف انکوائری ماڈیول، ریئل ٹائم نوٹیفیکیشنز، اینالیٹیکل ڈیش بورڈ، پبلک ایکسس پورٹل اور موبائل ایپلی کیشن کے استعمال کے بارے میں عملی تربیت دی گئی۔

اس ورکشاپ میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی، جس کا مقصد پراسیکیوشن کے عمل میں شفافیت، بہتر ہم آہنگی اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔ تربیت میں منتخب شرکاء مستقبل میں مزید ٹریننگ سیشنز کی میزبانی کریں گے تاکہ طویل مدتی استحکام، تجربے کی منتقلی اور ادارہ جاتی ملکیت کو فروغ دیا جا سکے۔

جدید سی ایف ایم ایس کے اطلاق سے پنجاب میں انصاف کے نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، جن میں مقدمات کے جلد نمٹانے، زیرِ سماعت ملزمان کے مقدمات میں تاخیر کم کرنے اور جیلوں میں بھیڑ کم کرنے کیلئے اقدامات شامل ہیں۔ اس پروگرام کو امریکی سفارتخانے کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ آفس کی معاونت بھی حاصل ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے