ڈنمارک نے پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈنمارک کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ہونے والے ماحولیاتی اخراجات میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ رکھتا ہے، اس کے باوجود یہ ملک دنیا کے سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے دوچار ملکوں میں شامل ہے۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید موسمی واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر ماحولیاتی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے اور مقامی سطح پر تحفظ کے اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔ ڈنمارک نے مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
