گرین اسکول سرٹیفیکیشن پروگرام (جی ایس سی پی) کے دوسرے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سرٹیفیکیشن نظام کے معیار، طریقہ کار اور نفاذ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد تعلیمی اداروں میں ماحول دوست اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس میں ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب کے طلبہ و طالبات کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تربیت دینا وقت کی ضرورت ہے۔ جی ایس سی پی کے تحت اسکولوں کو موسمیاتی لحاظ سے محفوظ اور ماحول دوست بنانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں اقدامات کی نگرانی اور ضروری اصلاحات پر بھی غور کیا گیا تاکہ پروگرام کے اہداف کو پوری طرح حاصل کیا جا سکے۔
شرکاء نے کہا کہ اس پروگرام سے نوجوان نسل میں ماحولیاتی آگاہی بڑھے گی اور انہیں عملی طور پر ماحول کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ جی ایس سی پی کے نفاذ کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور ذمہ دار ثابت ہوں گے۔
