پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ کوششوں سے پولیو کا خاتمہ

newsdesk
2 Min Read

وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر پولیو کے خاتمے کے حوالے سے کراچی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے نمائندوں کے درمیان ملاقات میں پولیو کے مکمل خاتمے اور اس کے خلاف تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

اس اہم ملاقات میں رکنِ قومی اسمبلی اقبال محسود، رکنِ صوبائی اسمبلی فہیم پٹنی اور پولیو کے فوکل پرسن نادر خلجی نے افغانستان کے قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری سے ملاقات کی۔ اجلاس کے دوران پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی، پولیو کے باعث درپیش چیلنجز اور اس کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا مؤثر حل تلاش کرنے پر خصوصی مشاورت کی گئی۔

افغان قونصل جنرل نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی انتھک کوششوں اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں صحت کے شعبے میں قریبی تعاون سے ہی پولیو جیسے مہلک مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے سرحد پار مشترکہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور عوام میں شعور بیدار کیا جائے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے