ایتھوپیا کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وفد نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔
گرین لیگیسی وفد کے ہمراہ ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ اور کراچی میں اعزازی قونصلر ابراہیم کے تواب بھی موجود تھے۔ وفد نے مزار قائد کے احاطے کا دورہ کیا اور قائد اعظم کی خدمات کو سراہا۔ وفد نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور قیادت تاریخ کے اہم باب ہیں اور دنیا بھر کے عوام ان سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر ایتھوپیا کے وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
