راولپنڈی: چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی آزادی اور یکجہتی کا بھرپور انداز میں جشن منایا گیا۔ اس موقع پر قومی پرچم کشائی اور کیک کاٹا گیا، جس میں بورڈ کے افسران، عملے اور مقامی افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران مقررین نے آزادی کی اہمیت اور ملک کے اتحاد پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت اورعزم دہراتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
یوم آزادی کی خوشی میں جگہ جگہ پرچم آویزاں کیے گئے اور مقامی کمیونٹی نے بھی بھرپور جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی کہ پاکستان ہمیشہ آزاد اور خوشحال رہے۔
