راولپنڈی میں نظریہ پاکستان و آزادی فلسطین مارچ کی جھلکیاں

newsdesk
2 Min Read

تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں ’’نظریہ پاکستان و آزادی فلسطین مارچ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے ہزاروں کارکنان اور ذمہ داران نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے قافلے کی صورت میں بھرپور شرکت کی۔ اس مارچ کا مقصد نہ صرف پاکستان کے قیام کے اصل مقاصد کو اجاگر کرنا تھا بلکہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا بھی تھا۔

اس موقع پر امیر شمالی پنجاب، پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف وڈیروں یا حکمران طبقے کی مرضی کے لیے نہیں بلکہ لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں، شریعت کے نفاذ کے لیے حاصل کیا گیا۔ انہوں نے پاکستان میں اسلامی قوانین کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیا۔

امیر راولپنڈی ڈویژن، حاجی محمد رمضان اعوان چشتی نے کہا کہ ملک کا امن، عزت اور وقار صرف اور صرف شریعت کے نفاذ سے ممکن ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے اور اسلامی نظام کی جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین کی۔

امیر ضلع راولپنڈی، کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ تحریک لبیک پاکستان کا دست و بازو بنیں، تاکہ پاکستان کو اس کے قیام کے مقاصد اور تکمیل کی طرف گامزن کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ منظم جدوجہد کے ذریعے ملک کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

ناظم اعلیٰ ضلع راولپنڈی، علامہ محمد رب نواز فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے بیانات اور نظریات اسمبلیوں میں پہنچنے سے پہلے کچھ اور ہوتے ہیں، جبکہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کے مفادات اور پالیسی تبدیل ہو جاتی ہے۔ انہوں نے تحریک کے کارکنان کو حقیقی اسلامی بیانیے کے فروغ پر زور دیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے