آئی ڈبلیو سی سی آئی کا یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب

newsdesk
1 Min Read

اسلام آباد میں وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت (FPCCI) کے صدر سیکریٹریٹ میں خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (IWCCI) نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی اور "معرکہ حق” کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد ملک کی آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ملک کی ترقی میں خواتین کا کردار نمایاں کرنا تھا۔

تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ریٹائرڈ زبیر محمود حیات، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عمر محمود حیات، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طارق خان جدون، آئی ڈبلیو سی سی آئی کی بانی و صدر ثمینہ فضیل، سابق صدر رضوانہ آصف، سینئر نائب صدر شمیلہ ناز، نائب صدر رابعہ فرحان سمیت ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کے ثمرات پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے خواتین کی معاشی اور سماجی ترقی میں بڑھتی ہوئی شمولیت کی تعریف کی اور کاروباری خواتین کے لیے حکومتی سطح پر مزید آسانیاں فراہم کرنے پر زور دیا۔ تقریب کے شرکاء نے ملک کی سالمیت، خوشحالی اور امن کے لیے دعا بھی کی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے