یوم آزادی پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا پیغام

newsdesk
1 Min Read

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی ہمیں ان قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں پاکستان ایک آزاد ملک کی حیثیت سے قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حق اور انصاف کی علامت ہے اور یہاں قومی وقار و عوامی فلاح کے تحفظ کا عزم سب پر مقدم ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی کی اصل قدر تب ہی ممکن ہے جب پوری قوم یکجہتی کے ساتھ ملک کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے مل کر کام کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ قومی صحت اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہر پاکستانی کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی۔

سید مصطفیٰ کمال نے اپنے پیغام میں شہداء، بزرگوں اور قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، صحت مند اور خوشحال ریاست بنانے کے مقصد کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے