Meta نے 250 ملین ڈالر میں نوجوان AI ماہر کی خدمات حاصل کیں

newsdesk
2 Min Read

میٹا نے جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماہر اور نوجوان اسٹارٹ اپ بانی میٹ ڈیٹکے کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے 25 کروڑ ڈالرز کی پیشکش کی ہے۔ سی ای او مارک زکربرگ نے ذاتی طور پر اس پیشکش میں اضافہ کر کے ٹیکنالوجی کی صنعت کی سب سے بڑی افرادی بھرتی میں سے ایک کو یقینی بنایا۔

میٹ ڈیٹکے نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں غیر معمولی کام کیا ہے۔ وہ اے آئی ٹو میں مل مو کے شریک خالق رہے اور بعد ازاں ورسیپٹ نامی کمپنی کی بنیاد رکھی، جس نے اپنے خودکار ڈیسک ٹاپ ایجنٹ ’وائی‘ کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی حاصل کی۔ وائی کو کچھ ایپلیکیشنز میں اچھی کارکردگی دکھانے پر سراہا گیا، جبکہ کروم اور ایپل نمبرز میں اس کی سست کارکردگی پر تنقید بھی سامنے آئی۔

میٹا کمپنی گزشتہ کچھ عرصے سے اعلیٰ ترین اے آئی ماہرین کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کر چکی ہے اور آئندہ سال اپنی سپر انٹیلیجنس لیب کے لیے 72 ارب ڈالر تک کے سرمائے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ساتھ متعلقہ شعبے میں ٹیلنٹ کی تیز دوڑ جاری ہے اور محققین کو اب کھیلوں کے اعلی ستاروں جتنی بڑی تنخواہیں پیش کی جا رہی ہیں، جس سے اس میدان کی بڑھتی ہوئی اہمیت واضح ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے