ChatGPT ne CAPTCHA Test Par Kar Dikhaaya

newsdesk
2 Min Read

اوپن اے آئی کی حال ہی میں متعارف کرائی گئی چیٹ جی پی ٹی ایجنٹ نے کلاؤڈ فلیئر کے کیپچا ٹیسٹ کو کامیابی سے حل کرلیا، جسے عام طور پر انسانوں اور روبوٹ میں فرق کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کامیابی نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے کیونکہ چیٹ جی پی ٹی نے وہ حرکتیں اور ماؤس کی نقل و حرکت بھی بالکل انسانوں کی طرح کی، جن سے سسٹم کو باور کرایا گیا کہ یہ کوئی انسان ہے۔

چیٹ جی پی ٹی ایجنٹ نہ صرف "میں روبوٹ نہیں ہوں” چیک باکس پر کلک کرنے کے عمل کی انسانی انداز میں نقل کر سکا، بلکہ اس نے اپنے اقدامات کی وضاحت بھی کی جس میں کہا گیا کہ "اب میں تصدیق مکمل کرنے کے لیے کلک کروں گا”۔ اس طریقہ کار نے روایتی بوٹ فلٹرز کو بھی ناکام بنا دیا، جو صرف تصاویر اور حرکتوں پر نظر رکھتے ہیں۔

سیکورٹی ماہرین کے مطابق، اس پیش رفت کے بعد کیپچا کی افادیت پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں اور اب شاید بوٹ ڈیٹیکشن کے روایتی طریقوں پر بھی نظرثانی کرنا ہوگی۔ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اب صرف دروازے پر دستک نہیں دے رہی، بلکہ وہ دروازے کے اندر داخل ہوچکی ہے۔ اس سے آن لائن سکیورٹی اور صارفین کے تحفظ کے لیے نئے چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے