ایف جے ڈبلیو یو کیمپس II اور آر سی آئی ایم کی شجرکاری مہم 2025

newsdesk
1 Min Read

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی (FJWU) کے کیمپس ٹو اور روٹری کلب اسلام آباد میٹروپولیٹن (RCIM) نے مل کر 2025 کے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس شجرکاری مہم کا مقصد کیمپس کو سرسبز و شاداب بنانا اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

روٹری کلب نے کیمپس ٹو کے لئے مختلف اقسام کے 200 پودے عطیہ کیے ہیں جو یونیورسٹی کے احاطے میں لگائے جائیں گے۔ اس اہم تقریب میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، ڈائریکٹر کیمپس ٹو پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین، روٹری کلب کے صدر ایڈمرل شاہد سعید، مسز شاہد سعید، روٹریئن میاں شوکت مسعود، محترمہ طیّبہ گل، ایڈووکیٹ عدیل اور فیکلٹی و اسٹاف نے بھرپور شرکت کی اور پودے لگائے۔

تقریب کے دوران روٹری کلب کے صدر نے وائس چانسلر کو اعزازی رکنیت دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے یادگاری تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔ شجرکاری مہم کے اس مشترکہ اقدام سے نہ صرف کیمپس کو سبز بنایا جائے گا بلکہ ماحولیاتی بہتری اور پائیدار مستقبل کے لئے عملی قدم اٹھایا جائے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے