ہمفری فیلو 2025 کی پری ڈیپارچر اورینٹیشن کی جھلکیاں

newsdesk
2 Min Read

امریکی ادارہ USEFP نے حال ہی میں اسلام آباد میں ہیوبرٹ ایچ ہمفری پروگرام 2025 کے فیلوز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ملک بھر سے نو منتخب افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد ان شرکاء کو امریکہ روانگی سے قبل ضروری رہنمائی فراہم کرنا تھا، تاکہ انہیں وہاں کے تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مدد مل سکے۔

ہیوبری ہمفری پروگرام امریکی محکمہ خارجہ کی مالی معاونت سے چلایا جاتا ہے اور اس کا مقصد درمیانے درجے کے کیریئر رکھنے والے پیشہ ور افراد کو امریکہ میں بغیر ڈگری کے اعلیٰ تعلیمی سر گرمیوں اور پیشہ ورانہ تجربات حاصل کرنے کا موقع دینا ہے۔ اس پروگرام کے تحت شرکاء کو امریکی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور مختلف شعبوں میں اپنی مہارتیں مزید بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

اس سال منتخب ہونے والے فیلوز میں قانون و انسانی حقوق، صحت عامہ کی پالیسی، نشہ آور اشیاء کے علاج اور معاشی ترقی جیسے اہم شعبوں کے ماہرین شامل ہیں۔ اس موقع پر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی منسٹر کونسلر برائے پبلک ڈپلومیسی، لیسا سوینارسکی، اور USEFP کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹر موران نے شرکاء کو پروگرام کی تفصیلات، اس کے مقاصد اور امریکہ میں روز مرہ زندگی سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ شرکاء نے اس رہنمائی کو اپنے لیے بہت مفید قرار دیتے ہوئے پروگرام میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے