پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون میں اضافہ

newsdesk
2 Min Read

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اہم ملاقات
اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیر اتاجان مولاموف نے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترکمانستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ گذشتہ برس دونوں ملکوں کے درمیان کئی اعلی سطحی وزارتی وفود کے تبادلے ہوئے ہیں۔ ترکمانستان کے سفیر اتاجان مولاموف نے پاکستان کو اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی و بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز بھی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے توانائی، ٹرانسپورٹ اور تعمیرات جیسے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر ترکمانستان کے وزیر خزانہ و معیشت ماممتگلی استانا گلوف کی جانب سے سینیٹر محمد اورنگزیب کو عشق آباد میں وسط ستمبر میں ہونے والے ترکمانستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی، جو ملک کی آزادی کی 34ویں سالگرہ کی تقریبات کے ساتھ منسلک ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے