خواتین کی بااختیاری اور پاکستان کی ترقی کا جشن

newsdesk
2 Min Read

راولپنڈی میں خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ایک خصوصی تقریب "گروئنگ پاکستان فیسٹ” کا انعقاد کیا گیا، جس میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے صدر عثمان شوقت نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد خواتین کو کاروبار اور جدت کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے مواقع فراہم کرنا تھا۔

تقریب کا اہتمام راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور گروئنگ پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر آر سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی، جس سے تقریب کی اہمیت اور وقعت میں مزید اضافہ ہوا۔

اس تقریب میں سارک ویمن انٹرپرینیورز کونسل کی چیئرپرسن حنا منصب خان، راولپنڈی ویمن چیمبر کی صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر سمیت ملک بھر سے معروف خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔ ان معزز مہمانوں نے خواتین کی کاروباری جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کو سراہا۔

تقریب میں خواتین کے مختلف کاروباروں کے اسٹالز لگائے گئے اور بچوں کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ جیسے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے، جس سے یہ تقریب حقیقی معنوں میں خواتین کے بااختیار بنانے اور ملک کی معاشی ترقی کے عزم کا عملی مظاہرہ بنی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے