19.9 C
Islamabad
جمعرات, نومبر 28, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةUncategorizedفرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے نام نئی سیاسی جماعت قائم

فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے نام نئی سیاسی جماعت قائم

کرنل (ریٹائرڈ) جاوید مجتبیٰ خان مرکزی چیئرمین، میجر (ر) مقبول خان صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر،محمد ہارون جنرل سیکرٹری مقررصابر

پشاور۔ کرنل (ریٹائرڈ) جاوید مجتبیٰ خان نے فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ ( ایف ڈی ایف) کے نام سے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی، ایف ڈی ایف کے قیام کا باضابطہ اعلان پشاور میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا جس میں کرنل (ریٹائرڈ) جاوید مجتبیٰ خان کے ساتھیوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئر مین کرنل (ریٹائرڈ) جاوید مجتبیٰ خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں موجود تمام سیاسی جماعتیں عوام مفاد ات کی سیاست کرنے کے بجائے ذاتی مفادات کے سیاست میں لگے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگائی ، لاقانونیت اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے قیام کی أغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جماعتیں عوام کی توقعات کو پورا کرنے اور ان پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہیں، اسی لیے ہم نے پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لیے فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کو رجسٹر کیا۔ ہمارے اور ملک کے عام عوام کے پاس یہی واحد آپشن دستیاب تھا۔ وہ موجودہ سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ سیاسی جماعتوں کے مختلف لوگوں اور کارکنان نے ان سے جلد ایف ڈی ایف میں شمولیت کے لیے رابطہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد کراچی، کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد میں پریس کانفرنسوں اور اجتماعات سے خطاب کریں گے تاکہ عوام کو کے نعرے سے آگاہ کیا جا سکے جو کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف چند فیصد لوگوں کو لگژری لائف تک رسائی حاصل ہے اور وہ اپنے شاہانہ طرز زندگی پر حکومتی فنڈز ضائع کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ زرمبادلہ بچانے کے لیے پرتعیش، شاہانہ اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد فوری طور پر بند کی جائے۔ مقامی صنعتوں اور بیرونی ممالک میں کام کرنے کے لیے حکومتی تکنیکی سہولت کے ذریعے مزید ہنر مند کارکنان فراہم کیے جائیں تاکہ زرمبادلہ کمایا جا سکے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید مجتبیٰ نے کہا کہ طاقت میں ہوتے ہوئے بھی یہ سیاسی جماعتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ کرپشن، کمزور طرز حکمرانی بڑھتی جارہی ہے اور تعلیم اور صحت کے صورتحال بدتر ہوتے چلے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ریونیو، پولیس، خدمات فراہم کرنے والے محکموں جیسے کہ بجلی، گیس، واٹر سپلائی، ٹیلی فون، ریلوے، پی آئی اے اور ایف بی آر کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے سچے، دیانتدار، محنتی اور وفادار پاکستانی عوام کا تعاون درکار ہے۔ اس صفائی کے نتیجے میں حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور عام لوگوں کو تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے مزید فنڈز دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس، لوور کورٹس اور ایف بی آر کے مناسب اور موثر کام کرنے سے عوام کو آسانی ہوگی اور محکموں پر کام کا بوجھ کافی حد تک کم ہوگا۔
نئے پارٹی کا اعلان سپرنگ کارنیول ویڈنگ ہال پشاور میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا جس میں صوبہ خیبرپختونخو کی کابینہ کے اراکین صدر میجر (ر) مقبول خان، جنرل سیکرٹری محمد ہارون صابر، صدر یوتھ ونگ اسد احمد، ملاکنڈ ڈویژن کے صدر حبیب الرحمان موجود تھے۔

ضرور پڑھنا