وادی تیراہ میں پھلدار پودوں کی تقسیم کا احوال

newsdesk
1 Min Read

وادی تیراہ میں محکمہ جنگلات خیبر کی جانب سے چار سو پھلدار پودے مقامی افراد میں تقسیم کیے گئے، جس کا مقصد علاقے میں شجرکاری کو فروغ دینا اور ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں اپر باڑہ کے سندانہ اور تیراہ میدان میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جن میں مقامی رہنماؤں اور تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔

سندانہ میں منعقدہ پروگرام میں خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے کوآرڈینیٹر قاضی فرمان، حاجی عاشق، قبائلی مشران واک خان اور اصیل خان سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی، جبکہ محکمہ جنگلات کی نمائندگی واحد خان اور گلا خان نے کی۔ دوران تقریب قوم سپاہ کے مختلف علاقوں کے لیے سیب، انار اور انجیر کے مجموعی طور پر دو سو دو پودے تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے قاضی فرمان اور دیگر قبائلی مشران نے محکمہ جنگلات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے علاقے میں سبزہ بڑھانے اور پھلدار درختوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، جس سے مقامی آبادی کو معاشی اور ماحولیاتی فائدہ ملے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے