پنجاب میں ساتویں زرعی مردم شماری ڈیجیٹل انداز میں ، نئی سمت

newsdesk
1 Min Read

چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے ساتویں زرعی مردم شماری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال مہمان خصوصی تھے۔ اس مردم شماری کا مقصد ڈیجیٹل انداز میں زرعی شعبے سے متعلق اعداد و شمار اکھٹے کرنا ہے، جس سے زرعی پالیسی سازی میں جدیدیت اور دیہی علاقوں کی پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔ زرعی مردم شماری کا یہ اقدام پاکستان کے زرعی شعبے کی بہتری اور بہتر منصوبہ بندی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے