یو ایس اور خیبر پختونخوا کے درمیان شجرکاری تقریب

newsdesk
2 Min Read

امریکہ کے قونصل جنرل شینٹے مور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ان کی سرکاری رہائش گاہ پر شجرکاری تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو گہرے اور مضبوط قرار دیا، جیسا کہ لگایا گیا درخت اپنی جڑیں زمین میں مضبوط کرتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ پروان چڑھتا ہے۔

تقریب کے دوران قونصل جنرل شینٹے مور کا کہنا تھا کہ امریکہ کو خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور خیبر پختونخوا کے درمیان باہمی تعاون نہ صرف دونوں خطوں کو مزید محفوظ اور مضبوط بنانے میں مدد دے گا بلکہ خوشحالی کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے امریکی وفد کی آمد اور شجرکاری میں شمولیت کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری اور مضبوطی کے امکانات روشن ہیں۔ شجرکاری تقریب کو دونوں ممالک کے دوستانہ روابط کا مظہر قرار دیا گیا۔

امریکی قونصل جنرل نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ امریکی حکومت آئندہ بھی خیبر پختونخوا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گی، تاکہ ترقی اور خوشحالی کی راہیں ہموار کی جا سکیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے