جرمنی میں پاکستان کی سفیر سقلین سیدا نے اوورسیز ایمپلائز کارپوریشن اور وزارت اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے 13 رکنی وفد سے ملاقات کی۔ یہ وفد اس وقت جی آئی زیڈ کی دعوت پر جرمنی کے مطالعاتی دورے پر ہے۔
ملاقات میں پاکستانی مہاجرین کو جرمنی میں درپیش مسائل جیسے انضمام، دستاویزی کارروائی اور روزگار کے حقوق پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سفیر سقلین سیدا نے وفد کو سفارتخانے کے کردار اور ہنر مند افراد کی جرمنی میں منتقلی کے حوالے سے سفارتخانے کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے پاکستانی سفارتخانہ جرمن اداروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ پاکستانی ورک فورس کو بہتر مواقع اور حقوق میسر آئیں۔ ملاقات میں مستقبل میں اس تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
