نیاٹیل ہیڈکوارٹر میں کمشنر آئی ای ایس ایس آئی کی آمد

newsdesk
1 Min Read

نائیاٹیل کے سی ای او، وہاج اس سراج نے اسلام آباد ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (IESSI) کے کمشنر کا نائیاٹیل ہیڈکوارٹرز میں استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں اداروں کے نمائندوں نے اسلام آباد کے مزدوروں بالخصوص نائیاٹیل کے 652 ملازمین کے لیے فراہم کی جانے والی صحت سہولیات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وہاج اس سراج نے IESSI کی جانب سے محنت کشوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے پر کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی کوششوں سے اسلام آباد کے ورکرز کو بہترین صحت خدمات میسر آ رہی ہیں، جس سے ان کی فلاح و بہبود میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔

کمشنر IESSI نے نائیاٹیل کے سی ای او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ادارے آئندہ بھی محنت کشوں کے لیے صحت سہولیات کی بہتری کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔ ملاقات میں مزدور طبقے کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور انہیں معیاری صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے